Monday, September 2, 2019

سینما گھروں میں آنے والے نازیبا حرکات کرتے پکڑے گئے

سینما گھروں میں آنے والے نازیبا حرکات کرتے پکڑے گئے

سینما گھروں میں آنے والے نازیبا حرکات کرتے پکڑے گئے


سینما گھروں میں لگے نائٹ وژن کیمروں کی ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لاہور  : سیر و تفریح کے لیے پارکس ، تفریح گاہوں کے علاوہ سینما گھروں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے جہاں لوگ اپنی روزمرہ کی روٹین سے ہٹ کر دوست احباب یا اہل خانہ کے ساتھ چھُٹی کا دن انجوائے کرتے ہیں اور مختلف فلمیں دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں لیکن تفریح کے اس مقام پر، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں، کچھ نازیبا حرکات ہوتی ہیں جس کا حال ہی میں انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینما گھروں میں آنے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی سینما میں دورانفلم نازیبا حرکات کرنے کا انکشاف ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جو سینما گھروں میں لگے نائٹ وژن کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔ سینما گھروں میں ہونے والی نازیبا حرکات و سکنات وہاں لگے تمام نائٹ وژن کیمروں کی آنکھ میں عکسبند ہو گئیں۔

سینما گھروں میں آنے والے نازیبا حرکات کرتے کیمرے میں آنکھ میں محفوظ ہو گئے۔

سینما گھروں میں نازیبا حرکات و سکنات کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سینما گھر جانے والے شہری بھی محتاط ہو گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل سینما گھروں میں ایسے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے مزئین ہیں۔ سینما گھروں میں نصب کیے جانے والے نائٹ وژن کیمروں کی ریکارڈنگ صاف اور واضح ہے جس میں اندھیرے میں سینما گھروں میں بیٹھنے اور نازیبا حرکات کرنے والے شہریوں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔


سینما گھر کی ویڈیو لیک ہونے پر شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، یہی وجہ ہے کہ سینما گھر کی انتظامیہ کا اس حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فوٹیج لیک کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے کے زمرے میں آتا ہے لیکن شہریوں کو بھی محتاط رہنا چاہئیے۔


0 Comments: