Wednesday, November 27, 2019

میں اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں ۔ درخواست گزار کا سپریم کورٹ میں مؤقف|urdu news|imrankhan|latest news

ad300
Advertisement

میں اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں ۔ درخواست گزار کا سپریم کورٹ میں مؤقف

supreme court of pakistan
supreem court

ابھی معاملہ عدالت میں ہے ، آپ کی درخواست کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا جواب

اسلام آباد  سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے جس پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سماعت میں آج کے دن دوسری مرتبہ وقفہ ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تازہ دم ہو کر دلائل سنیں گے، اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہئیے۔



جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ دوران سماعت درخواستگزار ریاض حنیف راہی نے کہا کہ میری درخواست اب واپس کر دیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، آپ کی درخواست کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواستگزار سے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹھنا چاہتے تو آپ کی مرضی ہے، آپ نہیں بیٹھنا چاہتے تو بھی آپ کی مرضی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ابھی تو ہم اٹارنی جنرل کو سُن رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد آپ کو چیف جسٹس لگا دیا جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کا بہت احترام ہے۔ انہوں نے استفسار کیاکہ یہ بتائیں کہ آرمی چیف کب ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرمی چیف کل ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کل آرمی چیف کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔



پاک فوج کو معلوم تو ہو کہ ان کا سربراہ کون ہو گا۔ پھر تو اس کیس کا فیصلہ فوری ہونا چاہئیے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکومت کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹی فکیشن معطل کر کے اس پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت آج تک ملتوی کی گئی تھی۔ آج سپریم کورٹ میں صبح سے اس کیس پر سماعت جاری ہے جس میں دو مرتبہ وقفہ ہو چکا ہے۔



Share This
Previous Post
Next Post

I am Prince Rz founder of PrinceRzTv...Here You Can see the important news and also you can Learn Based Computer Tips Tricks, Earning Tips and Tricks, Free Internet Methods and Gadgets Reviews/Unboxing For Sponsorship: ► princerztvofficial@gmail.com✉.

0 Comments: