Friday, November 22, 2019

مردان میں ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش ہونے والی لڑکی کے ساتھ بڑی نیکی کر دی|urdu news

ad300
Advertisement

مردان میں ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش ہونے والی لڑکی 

کے ساتھ بڑی نیکی کر دی

 ٹریفک حادثے کے دوران بے ہوش ہو جانے والی لڑکی سے ملنے والی نقدی اور دیگر سامان لواحقین کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو 1122 مردان کے ترجمان بلال جلا ل نے اس بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان کے شیخ ملتون چوک میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بارہویں جماعت کی طالبہ مسماة (ا) سڑک عبور کرنے کے دوران سوزوکی پک اپ کی ٹکر لگنے کے بعد زمین پر جا گری اور شدید زخمی ہو گئی۔سنگ دِل ڈرائیور اس حادثے کے بعد رُکنے کی بجائے موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ مسماة (beyname) نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر لاوارث پڑی رہی۔

ریسکیو اہلکاروں نے روڈ ٹریفک حادثے میں بے ہوش ہونے والی لڑکی سے ملنے والی نقدی اور سامان اپنے پاس محفوظ کر لیا اور پھر بعد میں لواحقین کے حوالے کر دیا


 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مردان میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بڑی مثال قائم کر دی۔ اہلکاروں نے ایک

راہگیروں نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی۔ چند منٹوں کے اندر اندر طبی امداد کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دی اور اس کے پاس موجود قیمتی سامان اور رقم امانت کے طور پر اپنے پاس رکھ لی۔
پھر اس شدید زخمی لڑکی کو ایمبولینس میں منتقل کر کے ایم ایم سی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت اب تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔بعد میں ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے مسماة (ا) کے لواحقین سے رابطہ کر کے اُنہیں اُس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کیا اور پھر اُن سے ملاقات کے دوران طالبہ سے ملنے والی ساری رقم اور دیگر سامان اُن کے حوالے کر دیا۔جس پر لواحقین نے ریسکیو اہلکاروں کا اُن کی ایمانداری پر بہت شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمال شاہ نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر سٹیشن انچارج شوکت علی، میڈیکل ٹیکنیشن امجد اور ایمبولینس ڈرائیور آصف رضا کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے ان کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔



Share This
Previous Post
Next Post

I am Prince Rz founder of PrinceRzTv...Here You Can see the important news and also you can Learn Based Computer Tips Tricks, Earning Tips and Tricks, Free Internet Methods and Gadgets Reviews/Unboxing For Sponsorship: ► princerztvofficial@gmail.com✉.

0 Comments: