 |
Advertisement |
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے
قومی نشریاتی ادارے کو خطاب نشر کرنے کی تیاری کرنے کی ہدایت، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا
 |
Imran Khan |
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے، قومی نشریاتی ادارے کو خطاب نشر کرنے کی تیاری کرنے کی ہدایت، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف بھی شریک ہیں۔
اجلاس کے اختتام کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ قومی نشریاتی ادارے کو وزیراعظم کا خطاب ریکارڈ اور نشر کرنے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اٹارنی جنرل، فروغ نسیم، سیکرٹری قانون اور کابینہ کے سینئیر اراکین شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ بحران کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کابینہ کے سینئیر اراکین کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں لیگل ٹیم بھی شریک ہے۔ وزیراعظم آفس میں بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر بلایا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران طویل بحث ہوئی جس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت 28 اور 29 کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے۔ وقت کم ہے جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔
Share This
0 Comments: